Advertisement

چین ، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1488 ہوگئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1488ہوگئی۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے،یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کرونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

سپین کے شہر بارسلو نا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا سالانہ ایونٹ کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

Advertisement

برطانوی شہر آکسفورڈ میں قائم جیل میں بھی کروناوائرس کے پہنچے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر 2 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے، ایک قیدی تھائی لینڈ سے آیا تھا۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اب تک برطانیہ میں 1358افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، برطانیہ میں اب تک 9 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، متعلقہ ادارے وائرس پر قابو پانے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Next Article
Exit mobile version