Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبوں کو 250 اضافی وینٹی لیٹرز کا اجراء کیا گیا، این سی او سی

Now Reading:

صوبوں کو 250 اضافی وینٹی لیٹرز کا اجراء کیا گیا، این سی او سی

این سی او سی نے صوبوں کو جاری کردہ وینٹی لیٹرز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں صوبوں کو 250 اضافی وینٹی لیٹرز کا اجراء کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ملک بھر کے تمام صوبوں کے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صوبوں میںاضافی وینٹی لیٹرز کا مقصد صوبوں کے استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو اضافی وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، لاہور کیلئے 72 وینٹی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں ، کراچی اور سکھر کیلئے 52 اضافی وینٹی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پشاور، ایبٹ آباد کیلئے 52 اضافی وینٹی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں، کوئٹہ کیلئے 20 اضافی وینٹی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر کو دس، دس اضافی وینٹی لیٹرز کا اجراء کیا گیا ہے۔

پمز کو 24، پولی کلینک کو 10 وینٹی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔

Advertisement

این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے 747 اسپتال کورونا کیلئے مختص ہیں، ملکی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 22589 بیڈز مختص ہیں اور ملکی اسپتالوں میں کورونا کے 5060 مریض زیرعلاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت کے ساتھ 5060 بیڈز دستیاب ہیں، ملکی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 1400 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تاحال مجموعی وینٹی لیٹرز کا 32 فیصد زیر استعمال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر