Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام نزلہ زکام اور کورونا کی علامات میں کیا فرق ہے؟

Now Reading:

عام نزلہ زکام اور کورونا کی علامات میں کیا فرق ہے؟
عام فلو زکام اور کورونا کی علامات میں کیا فرق ہے؟

سعودی وزارت صحت نے فلو، زکام اور کورونا وائرس کی علامات میں فرق واضح کر دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا اور فلو زکام میں فرق کرنا مشکل کام ہے لیکن ان دونوں کی علامات میں فرق ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے کورونا اور نزلہ زکام کی علامات میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ سردی سے ہونے والے زکام میں عام طور پر چھینکیں، ناک کا بہنا اور بند ہونا ہوتا ہے جو فلو کی علامات میں سے ہے۔

جبکہ کورونا کی علامات اس سے تھوڑی مختلف ہیں، کورونا کے مریض کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور اس سے متاثرہ شخص کی سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کا شکار مریض کے چکھنے کی حِس کے ختم ہونے کے علاوہ گلے میں سوزش بھی ہوتی ہے۔

Advertisement

جبکہ انفلونزا کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرض میں عام طورپرمریض کے جسم اورسر میں درد کے علاوہ سردی کا شدید احساس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جنہیں کورونا کا شدید حملہ نہیں ہوتا ان میں عام علامات ظاہرنہیں ہوتیں یا کم ہوتی ہیں۔

 تاہم ان میں بھی سونگھنے کی اور چکھنے کی حس متاثر ہوتی ہے جو کورونا ختم ہونے کے بعد بھی کافی عرصہ تک باقی رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر