Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپریشن سے کونسی بڑی بیماری ہوسکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا!

Now Reading:

ڈپریشن سے کونسی بڑی بیماری ہوسکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا!

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈیپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈیپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق شدید ڈپریشن میں مبتلا افراد میں دیگر امراض کی طرح فالج ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں پاکستان کی آغا یونیورسٹی کے نیورو سرجن ڈاکٹر محمد واسع شاکر سمیت افریقہ اور یورپ کے 32 ممالک کے ماہرین نے مرد و خواتین مریضوں کا جائزہ لیا۔

جن رضاکاروں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے 40 فیصد خواتین تھیں اور تمام رضاکاروں کی عمریں 14 سے 61 سال کے درمیان تھی۔

رضاکاروں کا تعلق پاکستان سمیت مختلف براعظموں کے 32 ممالک سے تھا اور ان میں سے 13 ہزار افراد کو فالج کی مختلف اقسام کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تحقیق کے مطابق فالج کے شکار افراد کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت دیگر میڈیکل ریکارڈ کو بھی دیکھا گیا اور بعد ازاں ان سے ڈپریشن سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

ماہرین نے فالج کے شکار ہونے والے افراد سے گزشتہ ایک سال کے دوران ڈپریشن میں مبتلا رہنے سے متعلق بھی پوچھا اور ان سے علامات معلوم کیں۔

ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ جو افراد شدید ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، ان میں عام لوگوں کے مقابلے فالج کا شکار ہونے کے امکانات 46 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ڈپریشن براہ راست فالج کا شکار نہیں بناتی تاہم ڈپریشن کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریاں یا علامات فالج کا سبب بن سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن سے ہائی بلڈ پریشر سمیت امراض قلب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں جبکہ متاثر شخص کی معمولات زندگی بھی تبدیل ہونے سے اس کی صحت پر بڑے اثرات پڑتے ہیں جس وجہ سے ان میں فالج کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کو خاموش قاتل کیوں کہا جاتا ہے؟

Advertisement

ماہرین کے مطابق ڈپریشن سے نیند کے مسائل سمیت اعصابی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جو فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر