Advertisement

افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

سگریٹ نوشی

افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ترکی میں گیرسن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ’ جو لوگ افطار کے فوری بعد سگریٹ پیتے ہیں انہیں جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ چکر بھی آتے ہیں، اس لیے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوتا ہے جبکہ تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پر ایسا نہیں ہوتا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ چھوڑنے کے 5 طریقے جانیے

ڈاکٹر قولان نے کہا کہ ’ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ‘۔

Advertisement

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’رمضان میں دل سے متعلق امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ایک ماہ بعد صحت میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟ جانیے

ترکی میں گیرسن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان نے سگریٹ نوشی کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ ’ رمضان کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا آغاز کیا جانا چاہیے اور روزے کے طویل اوقات کے دوران جسم کے تمباکو کے عدم استعمال کی عادت سے مستفید ہونا چاہیے ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version