Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بعد ایک اورخطرناک وائرس، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

کورونا کے بعد ایک اورخطرناک وائرس، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

کورونا کے بعد ایک اورخطرناک وائرس، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ صحت نے کورونا کے بعد ایک اورخطرناک وائرس سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے نپاہ نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ صحت کے مراسلہ میں کہا گیا ہے نپاہ ایک خطرناک وائرس ہے جس سے متاثرین کی اموات کی شرح 74 فیصد بتائی جارہی ہے۔

یہ وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پاکستان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

اس وائرس کی کوئی ویکسین نہیں لہٰذا بر وقت تشخیص سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا ہے اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

Advertisement

مراسلہ کے مطابق چمگادڑ درخت پر لگے پھل کھائے اور بعد میں وہی پھل کوئی انسان کھائے تو وائرس اس شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔

لہٰذا پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھانا چاہیے۔ نپاہ وائرس کی ابتدائی علامات کھانسی، سانس لینے میں دشواری، تیز بخار، دورے پڑنا ( جھٹکے لگنا ) اور دماغی حالت خراب ہونا ہے۔

اس کے علاوہ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر