Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Now Reading:

سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سگریٹ / تمباکو نوشی دماغ کے سکڑنے کا باعث بن رہی ہے۔

جی ہاں، محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے دماغی بافتوں کے مزید نقصان کو روکا تو جاسکتا ہے لیکن پھر بھی سکڑ چُکے دماغ کو اس کے اصل سائز میں بحال نہیں کیا جا سکتا۔

محققین نے کہا کہ لوگوں کا دماغ قدرتی طور پر عمر کے ساتھ ساتھ حجم میں کم ہوتا جاتا ہے، لیکن سگریٹ نوشی تیزی سے دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو عمر سے متعلقہ زوال اور الزائمر کی بیماری کا زیادہ خطرہ کیوں ہوتا ہے۔

Advertisement

کسی شخص کے سگریٹ نوشی کے تقریباً نصف خطرے کو اس کے جینز سے بھی منسوب کیا جا سکتا ہے۔

جین، دماغ اور رویے کے درمیان تعلق کو دیکھنے کیلئے محققین نے ایک بڑے یورپی بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس سے ڈیٹا لے کر اس کا تجزیہ کیا۔

اس تجزیے میں انہوں نے پایا کہ تمباکو نوشی اور دماغی حجم کے درمیان تعلق خوراک پر بھی منحصر ہے، ایک شخص جتنا زیادہ تمباکو نوشی کرتا ہے، اس کے دماغ کا حجم اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

جن لوگوں نے برسوں پہلے سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی، ان لوگوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین نے پایا کہ ان کا دماغ ان لوگوں کے مقابلے میں مستقل طور پر چھوٹا رہتا ہے جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر