Advertisement

پپیتے میں یہ ایک جز ملائیں، فیشل جیسا نکھار پائیں

پپیتے میں یہ ایک جز ملائیں، فیشل جیسا نکھار پائیں

پپیتے میں یہ ایک جز ملائیں، فیشل جیسا نکھار پائیں

بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو سبزہ دکھائی دینے لگتا ہے حسین پھولوں کے دیدہ زیب رنگ آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں، ایسے میں چہرہ بھی کسی گلاب کی طرح کھلا کھلا دکھائی دے تو کیا ہی بات ہے۔

خواتین خود کوجواں رکھنے اور چہرے کی نکھری رنگت کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اور اس مقصد کے لیے بازار میں دستیاب مہنگی مصنوعات کی خرید اپنے چہرے پرلگاتی ہیں ایسا نہیں ہے یہ کار آمد ثابت نہیں ہوتی تاہم ان کا کثرت سے استعمال جلد پر نقصان کا باعث بن سکتا ہے یہی وجہ ہے فی زمانہ قدرتی اجزاء سے تیار گھریلو ماسک کو پسند کیا جارہا ہے ان ہی میں پپیتے سے بنا ماسک بھی شامل ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پپیتا ایک ایسا پھل ہے جس کے استعمال سے قبلِ از وقت بڑھاپا آنے سے روکا جا سکتا ہے، اس کی اینٹی ایجنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بےحد مفید ہے، اس میں موجود وٹامن سی، ای اور اینٹی آکسیڈینٹس جلد کو جھریوں اور جھائیوں میں مبتلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

یہاں پر پپیتے اور کارن فلورسے تیار ایک ماسک پیش کیا جارہا ہے جس کا استعمال آپ کی جلد کی رنگت نکھار اس کی دلکشی کو بڑھا دے گا۔
کیلے اور پپیتے کے چند سلائس میں 2کھانے کے چمچ کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ خشک جلد کے لئے چند قطرے عرق گلاب اور چکنی جلد کے لئے لیموں کا رس شامل کریں۔

Advertisement

پھر اس مکسچر کو 30 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کریں اور پھر اپنی انگلیوں کی مد دسے 5 سے 6 منٹ تک اس ٹھنڈے پیسٹ کا دائروں کی صورت میں مساج کریں ۔ کاٹن بال کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں۔ اس مکسچر میں شامل ہائیڈروآکسی ایسڈ، وٹامنز اور آینٹی آکسیڈینٹ حیرت انگیز طور پر جلد کی سطح کو ہموار رنگت، صاف اور قدرتی شادابی بہال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
Next Article
Exit mobile version