Advertisement

عمران خان سے زیادہ خوبصورت کون؟

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہےکہ وہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ خوبصورت اورزیادہ جوان نظرآتے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کاپل باندھتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اوران کی شخصیت کرشماتی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

زرتاج گل کاکہناتھاکہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشمہ ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔

وزیر مملکت اپنےبیان پرسوشل میڈیا ٹرولز کی زد میں بھی آئیں۔

وزیرمملکت کے اس بیان پردلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نےکہا کہ ’وزیر موسمیات یہ

بھی بتائیں کہ میرے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں؟ میں وزیر اعظم پاکستان سے بھی زیادہ خوبصورت، جوان اور ہنس مکھ ہوں اور میری بول چال بھی وزیر اعظم سے بہتر ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version