Advertisement

جھل مگسی، باراتیوں کی بس الٹنےسے 13افرادجاں بحق،42زخمی

جھل مگسی کےعلاقے باریجہ میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی۔ بس الٹنےسے 13 باراتی جاں بحق جبکہ دولہا دلہن سمیت 42 باراتی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کاکہناہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو شہدادکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا،خوفناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے اور 7 زخمیوں نے شہدادکوٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نےبتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والاخاندان لسبیلہ سے شادی کے بعد دلہن لیکر واپس اپنے شہر مدیجی آرہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثہ پیش آگیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 42شہدادکوٹ اسپتال لائے گئے۔

زخمیوں میں سے 20 زخمیوں کو شہدادکوٹ اسپتال سے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوک کردی گئی۔

Advertisement

حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی، ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کامران نواز اور دیگر افسران اسپتال پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version