Advertisement

کوروناوائرس:برطانوی وزیراعظم کاعوام کےنام خط

بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےملک کےتمام گھروں کوبھیجےگئےایک خط میں برطانوی شہریوں  کاخبردارکیاہےکہ حالات بہترہونےسےپہلےمزید خراب ہوں گے۔

بورس جانسن نےٹوئٹرکےذریعےعوام کےنام اپنے خط میں خبردارکیاہےکہ برطانیہ میں کوروناوائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔

 اپنےخط میں برطانوی وزیراعظم نےعوام سےکہاہےکہ سائنسی اورطبّی مشوروں میں جوکچھ انہیں بتایا جائےگا،ان کی حکومت اس پرعمل کرنےمیں ذرابھی نہیں ہچکچائےگی۔

اپنےخط میں بورس جانسن نےمزیدلکھاکہ ان کی حکومت درست اندازمیں تیاریاں کررہی ہےاورہم (برطانوی عوام) قوانین پرجتنازیادہ عمل کریں گے،اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اورزندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پرواپس آجائے۔

ناول کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وباکےتناظرمیں ناقص کارکردگی اورسست رفتارکارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کوشدیدعوامی تنقیدکاسامناہےجس کاجواب بورس جانسن نےاپنےاس خط کےذریعےدینے کی کوشش کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکےمطابق، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑگھروں کو بھی بھیجاجائےگاجس پر اندازاً 58 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) لاگت آئے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں نا ول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔

Advertisement

کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں برطانوی  وزیراعظم  بورس  جانسن   کے  علاوہ   شہزادہ چارلس بھی شامل ہیں جو آج کل سیلف آئسولیشن میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version