Advertisement

کوروناوائرس لاک ڈاؤن :اسکائپ کانیافیچرمتعارف

مائیکرو سافٹ

دنیاھرمیں کوروناوائرس کےدوران لاک ڈاؤن کی وجہ سےگھروں تک محدودکروڑوں افرادکاانٹرنیٹ پر انحصاربڑھ چکاہے،کیونکہ بیشترگھر سے کام کررہےہیں جبکہ کچھ اپنےپیاروں سےرابطےکےلئےاس کااستعمال کررہےہیں۔

 دیگرسوشل پلیٹ فارمزکی طرح اسکائپ نےبھی” میٹ نائونامی” نیافیچرمتعارف  کروایا ہے۔

Advertisement

کمپنی کےمطابق اس فیچرکےذریعےایک فرد صرف 3 کلک کےذریعےفری میٹنگ کوشیئرکرسکتاہےاور خاص بات یہ ہےکہ میزبان یاہوسٹ کواس کےلیےاسکائپ انسٹال کرنےکی بھی ضرورت نہیں۔

اس کےلئے ویب سائٹ پرجاکرفری کانفرنس کال کی سہولت سےفائدہ اٹھایاجاسکتاہے،جس کےبعد لوگوں کو ایک لنک یاشیئربٹن کےذریعےانوائٹ کیاجاسکتاہے۔

جن لوگوں کوانوائٹ کیاجائےگا،اگران کےپاس اسکائپ انسٹال ہوگاتوہوکال کوبراہ راست اپلیکشن میں اوپن کرسکیں گے،اگرایسا نہیں توکروم یا کسی بھی برائوزرپرویب کلائنٹ پرکال کاحصہ بنناممکن ہوگا۔

مائیکروسافٹ  کےمطابق لاک ڈاؤن کےدوران  روزانہ 4 کروڑافراداسکائپ کواستعمال کررہےہیں اوریہ تعداد گزشتہ ماہ کےمقابلےمیں70 فیصدزیادہ ہے۔

Advertisement

کمپنی کےمطابق اسکائپ ٹواسکائپ کالزمیں 220 فیصداضافہ ہواہے۔

مائیکروسافٹ کےنائب صدریوسف مہدی کاکہنا ہےکہ اسکائپ میں حال ہی میں متعارف کرائےجانےوالے فیچرمیٹ نائو سے لوگوں کوویب برائوزرپرویڈیو میٹنگزکی سہولت ملی ہے،جس کےلیےدیگرافرادکو سائن اپ یاسافٹ وئیرڈائون لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version