Advertisement

کورونالاک ڈاؤن:اسکائپ کےاستعمال میں ریکارڈاضافہ

اسکائپ

دنیابھرمیں پھیلی وباکوروناکےخطرےکےپیش ِ نظرلاک ڈاؤن کیاگیاہےجس کےتحت تمام افرادبغیرکسی ضروری وجہ کےگھروں سےباہرنہیں نکل سکتے۔

تاہم گھروں میں رہنےکی وجہ سےسوشل میڈیاکےاستعمال میں ریکارڈ اضافہ ہورہاہے ۔ ایسے میں فیس  بک،انسٹاگرام اور دیگرایپ کےریکارڈ اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے۔

مائیکرو سافٹ کاکہناہےکہ ویڈیوچیٹ اورکالنگ ایپ اسکائپ کےاستعمال میں بھی ریکارڈاضافہ ہواہے۔

کمپنی کےمطابق اب روزانہ 4 کروڑافراداسکائپ کواستعمال کررہےہیں اوریہ تعداد گزشتہ ماہ کےمقابلے میں 70 فیصدزیادہ ہے۔

کمپنی کےمطابق اسکائپ ٹواسکائپ کالزمیں 220 فیصد اضافہ ہواہےجبکہ گزشتہ 6 ماہ کےدوران اس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑسےزیادہ ہوگئی ہے۔

Advertisement

مائیکروسافٹ کےنائب صدریوسف مہدی نےبتایاکہ اپنے پیاروں سےرابطےمیں رہناپہلےکبھی اتناضروری نہیں تھاجتنااب ہے۔

یوسف مہدی کاکہناہےکہ اسکائپ میں حال ہی میں متعارف کرائےجانےوالےفیچرمیٹ نائوسےلوگوں کو ویب برائوزرپرویڈیومیٹنگزکی سہولت ملی ہے،جس کےلیےدیگرافرادکوسائن اپ یاسافٹ وئیرڈائون لوڈ کرنےکی بھی ضرورت نہیں۔

کوروناوائرس کی وباکےنتیجےمیں ویڈیوچیٹ ایپس جیسےزوم، واٹس ایپ اورایپل کےفیس ٹائم کےاستعمال کی شرح بھی بڑھی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Next Article
Exit mobile version