Advertisement

عرب اتحادکایمن میں دوہفتےکےلئےجنگ بندی کااعلان

عرب اتحاد

عرب اتحاد نے یمن میں دوہفتےکےلیےمکمل اورجامع جنگ بندی کااعلان کیاہے،جنگ بندی کااعلان کورونا وائرس کی وجہ سےپیداہونےوالےبحران کے پیش نظرکیاگیاہے۔

عرب میڈیارپورٹس کےمطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کاکہناہےکہ یمن میں جنگ بندی آج جمعرات 9  اپریل سےرات 12 بجےسے دو ہفتےکےلیےنافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جاسکتی ہے۔

 دوسری جانب متحدہ عرب امارات کےوزیرمملکت برائےخارجہ امورانورقرقاش نےسعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں دوہفتوں کے لیےفائر بندی کو ایک دانش مندانہ اورذمے دارانہ فیصلہ قراردیا ہے۔

 ٹوئٹ کرتےہوئےقرقاش نےکہاکہ “سیاسی حل کے لیےباربارسامنےآنےوالی آوازوں کےبیچ کورونا وائرس کے حوالےسے اندیشے نمایاں ہورہےہیں۔ اس سےفی الوقت جاری انسانی بحران پیچیدہ ہوجائےگا”۔

خیال رہےکہ یمن میں جنگ بندی کےلیےاقوام متحدہ کی طرف سےمتعدد بارمتحارب فریقین، یمن کےحوثی باغیوں اور یمنی حکومت سےاپیل کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version