Advertisement

سندھ حکومت کا انفیکشس ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کااعلان

سندھ حکومت کی جانب سے انفیکشس ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم اقدامات کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 400بستروں پر مشتمل  انفیکشس ڈیزیز اسپتال کراچی میں جلد ہی فعال ہوجائےگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ  یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاانفکشس ڈیزیز ادارہ ہوگا جہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔

 بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلاتفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کئی اقدامات کررہی ہے۔

مشیر قانون سندھ  کا کہناتھا کہ چند روز سے سیاسی مخالفین نے سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، تاثر دیاجارہاہے کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت خراب ہے،ہم پروپیگنڈہ سے گھبرا کر عوامی خدمت کے منصوبے ترک نہیں بلکہ مزید بڑھا رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت کا کہناتھا کہ ناقدین جان لیں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کڈنی،لیور کورنیا کا ٹرانسپلانٹ مفت کیاجاتاہے جبکہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس نے کارڈیک کیئر سہولیات میں مثال قائم کی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمارے ناقدین سندھ حکومت کے اچھے اقدامات کا ذکر کرنے سے گھبراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں سائبر نائف کے زریعے کینسر کا علاج پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت کیاجاتاہے،جناح اسپتال میں سائبر نائف کینسر علاج پاکستان بھر سے آنیوالوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کےاداروں پر اخراجات سندھ حکومت کرتی ہے اور الحمداللہ مستفید پورا پاکستان ہوتا ہے۔سیاسی مخالفین سندھ حکومت کی تعریف نہیں کرسکتے تو قومی ایمرجنسی کے وقت بے جا تنقید سے بھی گریز کریں۔

ترجمان نے کہاکہ سیاسی مخالفین  ہمارا ہاتھ تھامیں تاکہ بلاتفریق انسانی خدمت پر سب چل سکیں اور مشکل وقت میں ہم اپنے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version