یہ عید بہت مختلف تھی، صبا قمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی عید سوگوار تھی اور انہوں نے اسے منانے کیلئے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔
اپنی ایپ انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ نے مداحوں کے لیے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔
اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےاداکارہ نے لکھا کہ ’جو لوگ میری عید کی تصاویر دیکھنے کے لیے انتظار کررہے تھے میں اُن کو بتانا چاہتی ہوں کہ اِس بار میں نے عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید بہت مختلف تھی۔
صبا قمر نے کہا کہ ’عید منانا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اُن لوگوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جو طیارہ حادثہ اور عالمی وبا کی وجہ سے اِس دُنیا سےرخصت ہوگئے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں صبح اُٹھی نماز پڑھی، اپنے گھروالوں کے ساتھ وقت گُزارا، ہر نعمت کے لیے اللّہ کا شکر ادا کیا لیکن پھر بھی دل میں ایک خوف تھاـ۔
اداکار کا مزید کہناتھا کہ’میں اپنے ڈیزائنر دوستوں کی بہت شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سمجھا اور میری مرضی کے مطابق میرا لباس بنایا‘۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں سماجی دوری اختیار کرنے کا کہتے ہوئے مداحوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ پُرانے دن ضرور واپس آئیں گےـ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News