Advertisement

ولی خان بابرقتل کیس، ملزم کا30 جون تک جسمانی ریمانڈمنظور

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس کے ملزم کامران عرف ذیشان کو 30 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت کی جس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم کامران عرف ذیشان کو پیش کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران ملزم کو 30 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے پولیس کے تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم کامران عرف ذیشان ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ ہے اور اس کا ریمانڈ دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس اور وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صحافی ولی خان بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version