Advertisement

ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ بھی امریکی صدر کے خلاف میدان میں

اسنیپ چیٹ

سوشل میڈیا ایپس کی جانب سے حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوا ہے ، ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ  نے بھی امریکی صدر کے بیان کے خلاف فیصلہ کیا ہے ۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل نے ملازمین کے لیے جاری ایک میمو میں کہا کہ ہم اب امریکا میں ایسے اکاؤنٹس کو پروموٹ نہیں کریں گے جو نسل پرستانہ تشدد کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، چاہے وہ ایسا ہمارے پلیٹ فارم میں نہ بھی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسنیپ چیٹ کے ڈسکور پیج ایسا پیج ہے جہاں کمپنی فیصلہ کرتی ہے کہ وہاں کیا کچھ دکھانا ہے اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ نسل پرستی ، تشدد اور ناانصافی کے خلاف گرے ایریا نہیں اور ہم ایسے اکاؤنٹس اور مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر سپورٹ نہیں کریں گے۔

 اس حوالے سے اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم اب امریکی صدر کے مواد کو اسنیپ چیٹ کے ڈسکور پلیٹ فارم پر پروموٹ نہیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ایسی آوازوں کی تشہیر نہیں کرسکتے جو نسل پرستانہ تشدد اور ناانصافی کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، ان چیزوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں اور ہم سب ان سب کے ساتھ متحد ہیں جو امن، محبت، مساوات اور انصاف کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پبلک رہے گا اور ان لوگوں کے لیے قابل رسائی ہوگا جو اسے فالو کررہے ہوں یا سرچ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے امریکی صدر کے 2 ٹوئٹس پر فیکٹ چیک لیبل لگائے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

پھر ٹوئٹر کی جانب سے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں پر امریکی صدر کے ایک ٹوئٹ کو تشدد کے لیے اکسانے والا قرار دے کر ہائیڈ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version