Advertisement

سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکارشہید

کارروائی

چلاس میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے  ۔

تفصیلات کے مطابق  چلاس کے رونئی محلہ میں ملزمان اور سی ٹی ڈی گلگت کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکارشہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ  فائرنگ سے 2 افراد بھی مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی گلگت نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رات گئے چلاس کے رونئی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر سہراب اور 4 جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 2 افراد بھی مارے گئے۔

ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پورے گلگت بلتستان میں کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے، واقعے کے بارے میں جو بھی حقائق ہوں گے سامنے لائے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement

دوسری  جانب نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کاکہنا ہے کہ چلاس میں پولیس پارٹی پر حملہ افسوس ناک ہے، آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

میر افضل خان نے بتایا کہ دہشت گردی کے علاوہ ملزمان اسلحے کا کاروباربھی کرتے تھے، کارروائی پر پولیس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version