Advertisement

انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا ، عثمان بزدار

لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا ،مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔

عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ انسداد پولیو اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ دی ہے، جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیا اس ضلع کے ہیلتھ آفیسر کے خلاف ایکشن ہوگا۔

عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ پولیو کیس سامنے آنے پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version