Advertisement

حکومت کو اپنی صفوں میں موجود لوگوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی صفوں میں موجود لوگوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے شروع کیے گئے منصوبے آج مقبرے بنے ہوئے ہیں،پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں بجلی کے اتنے منصوبے نہیں لگے جتنے ہمارے دور میں لگے جب کہ تحریک انصاف کے شروع کیے گئے منصوبے آج مقبرے بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹا اور چینی منہگے داموں مل رہی ہے، بجلی ہماری ضرورت سے وافر مقدار میں موجود ہے مگر بجلی کی قلت معیشت کے برے حالات میں اور اضافہ کررہی ہے،حکومت کی سرپرستی میں مافیاز پل رہے ہیں۔

اس سے قبل احسن اقبال نے کہا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرااسٹرکچر کا منصوبہ تھا، وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
27ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار
Next Article
Exit mobile version