وزیر ہوابازی اور ن لیگی سینیٹر کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باریاں

سینیٹ اجلاس میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ن لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اراکین کی ہر بات کا جواب دیا کسی کی پگڑیاں نہ اچھالیں، جس سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ میں کبھی غلط بات نہیں کرتا سیدھی بات کرتا ہوں۔
سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں میں تمام متعلقہ لوگوں کو جواب دینا ہوگا، جس پرغلام سرور خان نے کہا کہ ہر سوال پر جواب دے چکا ہوں یہ درست نہیں کہ ایسی باتیں کی جائیں۔
مشاہداللہ خان نے لفظی گولہ باری کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ایک ہی بات کرتا ہوں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں کہ الگ الگ بات کروں جس پر وزیر ہوا بازی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ سی ای او پی آئی اے کمیٹی اجلاس میں پیش ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

