Advertisement

کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

لوڈ شیڈنگ

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کی سولی پر لٹکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی آنکھ مچولی سے گھریلو امور اور شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 15 گھنٹوں تک پہنچ چکی ہے،شہر میں طویل بجلی کی بندش سے مختلف علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں ماڈل کالونی، شاہ فیصل ٹاؤن، طارق بن زیاد سوسائٹی، معین آباد میں بجلی رات بھر بند رہی، ایف بی ایریا، گلشن اور گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل 3 سے 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

 اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ اور گڈاپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایکشن لے لیا ہے۔

 انھوں نے کل کے الیکٹرک حکام طلب کر لیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا جس میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات پر انھیں بریف کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں، مولانا فضل الرحمان
کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، وزیراعظم
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version