Advertisement

برطانیہ، پالتو بلی میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

پالتو بلی

برطانیہ میں پالتو بلی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ ملک میں اس وبا کی لپیٹ میں آنے والا پہلا جانور ہے۔

برطانیہ کے وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ “تمام دستیاب شواہد” کے مطابق بلی میں کورونا وائرس انسان سے منتقل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بلی کے مالک جوڑے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

چیف ویٹرینری افسر کرسٹائن مڈل مس کے مطابق بلی کو کورونا وائرس اس کے مالکان سے منتقل ہوا جب کہ بلی کے مالکان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ویٹرینری افسر نے بتایا کہ بلی میں کورونا کی تشخیص 22 جولائی کو ہوئی ہے اور اس میں وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں میں کورونا کی معمولی علامات ہوتی ہیں جو چند دنوں میں ہی صحت یاب ہوجاتے ہیں جب کہ ہیلتھ آفیسر نے بھی بلی میں کورونا کی تشخیص کو خطرناک قرار نہیں دیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ برطانیہ میں پہلی بار کسی جانور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس سے قبل یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا میں بھی پالتو جانوروں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version