لاہور ، مسجد وزیر خان کا منیجر معطل

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد محکمہ اوقاف نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کومعطل کردیا ہے۔
مسجد وزیر خان لاہور میں مختصر دورانئے کی فلم کی عکس بندی کس کے حکم پر ہوئی ؟ مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کے وقت مسجد انتظامیہ کہا ں تھی ؟ محکمہ اوقاف نے تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو مقرر کر دیا ۔
مسجد وزیرخان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا موقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔
دوسری طرف مسجد کے مینجر کا کہنا ہے کہ رقص مسجد میں نہیں ہوا، یہ ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔
دوسری جانب واقعہ پر وزیر اوقاف کاکہنا ہے کہ مسجد میں جس کسی نے بھی فلم کی شوٹنگ کی اجازت دی ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد کا احترام ہر کسی پر لازم ہوتا ہے، مسجد میں فنکاروں کی جانب سے رقص کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

