سعودی عرب، 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کے لئے اجازت

سعودی عرب کی جانب سے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کے لئے سعودی شہریوں اور ریاست میں مقیم غیرملکیوں کو اجازت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ 4 اکتوبرسےعمرہ مرحلہ وار بحال کردیا جائے گا۔ جس کے پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنےکی اجازت ہوگی۔
چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

