Advertisement

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں کام بند کردیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت حکومت نے اس کے بینک اکاؤنٹس منجمند کردیے ہیں جس کی وجہ سے اس نے بھارت میں ملازمین کو فارغ کر کے اپنا کام روک دیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پراسے منظم طریقے سے اور من گھڑت الزمات لگا کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمارنےکہاہےکہ ’گزشتہ دو برس سے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر کیا جانے والا کریک ڈاؤن اور اب اس کے اکاؤنٹس کو منجمند کرنا محض اتفاق نہیں ہے۔ یہ دہلی میں ہونے والے ہنگاموں اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کا احتساب کرنے کا نتیجہ ہے۔‘

تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ بھارت اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کرتی ہے اوربھارت میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے کے لیے یہ مقامی طور پر فنڈز اکٹھے کرتی ہے، اوراب تک ایک لاکھ  بھارتی شہریوں نےفنڈزعطیہ کیے ہیں۔

اویناش کمار کا کہنا تھا کہ ’انسانی حقوق کی تنظیموں میں خوف پیدا کرنے کے لیےبھارتی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیااوربھارتی حکومت انہیں جرائم پیشہ تنظیوں کے طور پر پیش کر رہی ہے۔‘

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version