شہریوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جو کراچی پیکج کا حصہ تھی۔
Road development work is actively underway from Saudabad Chowrangi to Thado Nala by #SindhGovt under Karachi neighborhood improvement project. This project was part of #Karachi package committed by Sindh Govt & this public space is scheduled to be opened for public 31.10.2020 pic.twitter.com/UtEsBGOJm2
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 21, 2020
اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اس منصوبے کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک معیاری شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے، اس شاہراہ پر ملیر کھوکھرا پار کے مقام پر قائم برج کی مرمت اور اسے دو رویہ کیا جارہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھی بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

