Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز

Now Reading:

شہریوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

 ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی  جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  دیتے ہوئے  ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا  کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جو کراچی پیکج کا حصہ تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اس منصوبے کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک معیاری شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے، اس شاہراہ پر ملیر کھوکھرا پار کے مقام پر قائم برج کی مرمت اور اسے دو رویہ کیا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھی بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر