Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو

عوامی کالز

وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستان نےآنکھیں بندکرکےمکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیارنہیں کی بلکہ معاشی اصلاحات،کاروبارمیں آسانی سمیت اقدامات کیے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دینتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کوروناکےساتھ اپنی عوام کوبھوک سےبھی بچاناتھا، ہم نےکوروناسےنمٹنےکےلیےاقدامات کیے۔

ملکی ترقی اور استحکام سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگےبڑھنےکےلیےکرپشن کاخاتمہ ضروری ہے،ملک سےکرپشن کےخاتمےکےلیےپرعزم ہیں ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے، ہم نےاقتدارسنبھالاتومعاشی محاذپرمتعددچیلنجزدرپیش تھے۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کریں۔ ہماری حکومت نے خندہ پیشانی سے تنقید کا سامنا کیا۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آیا تو بھارت سے امن کیلئے دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت کی جانب سے اسکا کا مثبت جواب نہ آیا،بھارت میں آر ایس ایس نظریے کی حکمرانی ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے اور گزشتہ سال بھارت نے اس پر قبضہ کیا۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہم اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ عمران خان نے کہا ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی اس مسئلے اٹھائے۔

پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا  معاشی مستقبل چین کے ساتھ ہے، ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کچھ ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ملکی مسائل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے،سول اورعسکری قیادت کےدرمیان بہترین تعلقات ہیں۔

افغان مسئلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالےسےمیرامؤقف یہی ہےکہ فوجی طاقت حل نہیں، مذاکرات اورافہام وتفہیم سےافغان مسئلےکاحل نکالاجاسکتاہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا حامی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version