Advertisement

زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو تحفے میں کیا دیا؟

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو تحفے میں کار دے دی۔

کامیڈین زید علی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں زید علی کی اہلیہ اپنی نئی کار پر بیٹھی ہیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

یوٹیوبر زید علی کا شادی سے متعلق معنی خیز پیغام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے شادی سے متعلق...

زید علی نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ نہیں ہے اور نہ ہی آج یمنیٰ کی سالگرہ ہے۔

Advertisement

زید علی نے بتایا کہ آج کوئی خاص دن نہیں لیکن اس کے باوجود بھی میں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو یہ نئے کار خرید کر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔

زید علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کے لیے کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں ہر دن اُن سے اتنا ہی پیار کرنا چاہیے جتنا کسی خاص موقع پر کرتے ہیں کیونکہ اس سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

دوسری جانب اُنہوں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو نئی کار سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
ڈان 3 کیلئے لوکیشن تلاش کرنے کا سلسلہ جاری
شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم کے متعلق اہم انکشاف
کرینہ کپور کے ساؤتھ انڈین فلم میں ڈیبیو کے متعلق اہم خبر
Next Article
Exit mobile version