Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی، وزیر خارجہ

Now Reading:

ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ میں نے کل بھی واضح کیا تھا کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی، اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد، بھارت کا وہ ائرچیف جسے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہٹایا گیا اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے ان کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

 وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا اور اس کے بعد تناؤ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے اسے کہتے ہیں دانشمندی جبکہ بدقسمتی سے اگر اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو اس سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائی کرنیوالوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے وضاحتی بیان سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ ایاز صادق، نہ چاہتے ہوئے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہمیشہ موقعے کی تلاش میں رہتا ہے اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو وہ یقیناً انہیں استعمال کرے گا۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں بس مختصراً یہی کہوں گا کہ ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، ہے جا  اور موقع محل سے ہٹ کر تھا، ان کے اس بیان نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچایا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس چیز سے اجتناب کرنا ہے جو غلطی ہو گئی اس کو دہرایا نہ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر