Advertisement

مطیع اللہ اغوا کیس،جے آئی ٹی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع

اسٹیل ملز

مطیع اللہ جان اغوا کیس میں جے آئی ٹی تفتیش کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان اغوا کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں آئی جی اسلام آباد نے جے آئی ٹی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اغوا کی وڈیو میں نظرآنے والے اغواکاروں کی شناخت ممکن نہیں ،نادرا نے وڈیو میں نظر آنے والوں کی شناخت سے معذوری ظاہرکی ہے ،وڈیو فوٹیج غیرمعیاری کیمرے سے بنی ہے،اغواکاروں کی گاڑیوں کے نمبر بھی معلوم نہیں ہوسکےگاڑیوں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی جگہ سیف سٹی کا کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا، واقعے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، کسی رہائشی نے بیان رکارڈ نہیں کروایا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بدھ کو مطیع اللہ جان ازخود نوٹس پرسماعت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version