Advertisement

ن لیگ اب م لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اب م لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے، شہبازشریف ن لیگ اور م لیگ  کو سمجھا سمجھا کر تنگ آچکے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تنگ آچکے تھے انہوں نے ن اور م کو بہت سمجھایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ن لیگ نے ش لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کے ساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی۔ حزب اختلاف کی اے پی سی کا مقصد بدعنوانی کے مقدمات کو بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ آصف علی زرداری نے اے پی سی میں 2 یا 3 منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی لیکن تقریر کی باری نوازشریف کی آئی تو انہوں نے ملکی رازوں کو افشاں کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے کروزمیزائل کی بات کر کے بڑی غلطی کی ہے انہوں نے اپنے حلف کے ساتھ خیانت کی۔ ن لیگ والوں کے دل بھارت کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version