Advertisement

فیصل آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شدید زخمی

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شیر میاں داد اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد گزشتہ روز گٹ والا کے علاقے میں ایک دربار پر قوالی کے پرگرام میں شرکت کے بعد واپس پاک پتن جانے کے لیے روانہ ہورہے تھے کہ راستے میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر قوالی میں جمع ہونے والی رقم اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے شیر میاں داد کے سینے میں اور بیٹے کے ہاتھ میں گولی لگنے سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ شیر میاں داد اور ان کے بیٹے کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آر پی او نے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ قوال شیر میاں داد کے جسم سے گولی نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version