Advertisement

ایرانی سائنسدان کا قتل، ترکی نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

ترکی نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کی ہلاکت کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن تباہ ہوگا۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں محسن فخری زادے کی مسلح حملے میں ہلاکت پر افسوس ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے ہم اس مکروہ قتل کی مذمت کرتے ہیں، بیان میں ایرانی حکومت اور مرحوم کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔

 بیان میں کہا گیا کہ ہم دہشتگردی کی ان تمام اشکال کی مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد خطے کا امن تباہ کرنا ہو خواہ اس کے منصوبہ ساز یا اس کا ہدف کوئی بھی ہو۔

خیال رہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ پر جمعے کو دماوند کے علاقے ابسرد میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا بدلہ لے گا جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ اس معاملے میں اسرائیل ملوث ہے۔

Advertisement

تاہم اب ایران کے صدر نے اسرائیل پر اس حملے کا براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’متعلقہ حکام مناسب وقت پر اس جرم کا جواب دیں گے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Next Article
Exit mobile version