Advertisement

عمران خان نے عملی طور دو پاکستان بنا دیئے ہیں، نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے عملی طور دو پاکستان بنادیئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کئے جبکہ عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانون شکل دینا مذاق ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک شخص کیلیئے الگ غریبوں کیلیئے الگ قانون ہے ، سپریم کورٹ الگ قانون کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ بنی گالا سے ہزاروں درختوں کی کٹائی پر قانون کیوں خاموش ہے جبکہ جو چیز غریبوں کیلئے غیر قانونی ہے عمران خان کیلئے کیسے قانونی ہے

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئی ہیں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے جبکہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں افراد سےچھت چھین لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version