تعمیرات کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا ہوا جس میں چیف سیکریٹریز نے صوبوں میں اب تک منظور ہونے والے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیرمین ایف بی آر نے ہاؤسنگ منصوبوں کی رجسٹریشن کے بارے آگاہ کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تعمیرات شعبے کو پہلے سے ہی صنعت کا درجہ دیا جا چکا ہے اور ٹیکس کی مد میں دیگر مراعات حاصل ہیں۔
سیکریٹری پیٹرولیم نے اجلاس کو ہاؤسنگ منصوبوں کو گیس کی فراہمی کے طریقہ کار کے بارے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتت ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبوں کی انتظامی منظوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے جبکہ تعمیرات کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے
اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین،ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر وقار مسعود، سید ذولفقار عباس بخاری، ملک امین اسلم ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیرمین ایف بی آر اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

