Advertisement

محبت کے بارے میں ہانیہ کا چاہنے والوں کےلئے پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کیوٹ ورسٹائل اداکارہ ہانیہ عامر نے محبت کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ  محبت سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں، محبت ایک ایسا ذریعہ ہے جس  سے آپ ہاری ہوئی بازی بھی جیت سکتے ہیں جبکہ نفرت سے آپ جیتی ہوئی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت ہمیں ایک دوسرے سے دور کرتی ہے اور اس سے ہماری زندگی کا سکون بھی ختم ہو جاتا ہے اس لیے کوشش کریں محبتیں بانٹیں اور دوسروں کو بھی اس راہ پر لے آئیں۔

واضح رہےکہ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے حوالے سے آج کل سوشل  میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہیں۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

مزید پڑھیں

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے...

Advertisement

تاہم اس حوالے سے کچھ حقائق نہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ایسی کڑیاں جوڑ کے یہ بات سامنے رکھی ہے کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔

فیروز خان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر اداکار کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی ہے اور صارفین ان کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے رہے ہیں۔

حمیرا  نامی خاتون نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہیں۔

ایک اور صارفین نے اس موضوع پر کہا کہ فیروز خان کی مبینہ علیحدگی کیلئے ہانیہ عامرکو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے۔

https://twitter.com/NamalBhatti/status/1333776942164828162

  فیروز خان اور علیزے سلطان کی جانب سے طلاق کے حوالے سے اب تک کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مطابق فیروز خان اور علیزے سلطان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version