Advertisement

عمران خان سے درخواست ہے انڈے اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انڈے 300 سو روپے درجن ، تیل320روپے کلو ہے ، عمران خان سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈے اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا اگر ایسا ہوا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیاء نہیں خرید سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ 2018ء میں انڈہ 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے، اب انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں ، آٹا ، چینی ، گیس، بجلی دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران خان کمیشن بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب انڈے ، مرغی اور تیل مافیا کی جیب بھرنے کی باری ہے، پھر سہولت کار عمران صاحب ایک اور کمیشن بنائیں گے، کمیشن لینے کے بعد کمیشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
Next Article
Exit mobile version