Advertisement

براڈ شیٹ معاملہ، چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی

چیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ براڈ شیٹ کی وجہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی۔  قوم قوم کو معلوم ہونا چاہیےکہ اربوں روپے کس وجہ سے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی اور وزیر اطلاعات کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ شبلی فرازنےکہا اگر چیئرمین کو بلانا ہے تو باقی کرداروں کو بھی بلائیں ، کل کوئی کمیٹی سابق وزیراعظم کو بھی بلا سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباؤمیں لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 45روزمیں جواب دے گی۔

Advertisement

اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہو جائے گا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھی براڈ شیٹ کے امور پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
Next Article
Exit mobile version