Advertisement

ہالینڈ میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ سینٹر نذر آتش

یورپ کے بیشتر ممالک میں شہری لاک ڈاﺅن اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہالینڈ اور ڈنمارک میں پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ہالینڈ میں مشتعل شہریوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کے لیے بنائے گئے ٹیسٹ سینٹر کو آگ لگا دی جبکہ ڈنمارک میں شہریوں نے وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کے پتلے کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔

اس کے علاوہ کئی املاک اور گاڑیوں کو بھی مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی۔

ہالینڈ کے شہر ایندھوین میں مشتعل لوگوں نے ایک سپرمارکیٹ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کر ڈالی اور کچھ مظاہرین مارکیٹ سے اشیاءبھی اٹھا لے گئے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ان یورپی ممالک میں پولیس نے جگہ جگہ آنسو گیس اور پانی کے ذریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ سب سے بڑا احتجاج ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دیکھنے میں آیا۔

کوپن ہیگن میں پولیس نے 30لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ انٹرنیٹ پر ان مظاہروں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version