Advertisement

شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی میں سفر کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

گلگت میں کورونا کی صورتحال

گلگت بلتستان میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی...

شنیرا اکرم کس ملک کی محبت میں گرفتار ہوگئیں؟

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بتا دیا کہ...

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنگچی میں بیٹھا شخص ہوبہو وزیر اعظم عمران خان جیسا ہی دکھ رہا ہے۔

جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے ہیں تو وہیں شنیرا کو بھی یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ یہ شخص عمران خان ہی ہے یا اُن کا ہمشکل ہے۔

Advertisement

تاہم شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شنیرا نے حیرت زدہ انداز میں لکھا ’او مائے گوڈ‘ ساتھ ہی حیران ہونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نامعلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version