Advertisement

موجودہ حکومت نے سب سے بڑا یوٹرن کشمیر پالیسی پر لیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سب سے بڑا یوٹرن کشمیر پالیسی پر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل میں سب ایکسپوز ہو گئے ،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں صرف اقتدار کے گھوڑے پر بیٹھنے پر اختلاف ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا گیا جو کاغذوں تک محدود رہا، قائد اعظم ایک وکیل تھے انہوں نے عظیم جدوجہد سے مسلمانوں کو مملکت خدا داد پاکستان کا تحفہ دیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حقیقی تبدیلی آئین و قانون کی بالا دستی ، عدل و انصاف کے قیام کے لیے و کلا جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جبکہ سول اور فوجی آمریت کے دور میں بھی بار نے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور حکمران پارٹیاں مسلسل کراچی کے عوام کو سبز باغ دکھا رہی ہے جبکہ بدقسمتی سے ملک کے اندر چھوٹے اور بڑے کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’4 دن کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘‘
بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیوں کی طلبی کی تاریخ میں توسیع کا امکان
متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
حکومت کی ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی تیاری
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
Next Article
Exit mobile version