Advertisement

حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔

 سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
Next Article
Exit mobile version