وزیراعظم آج موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم آج موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شکرپڑیاں میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزرااورمعاونین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم موسم بہار میں شجرکاری کے حوالے سے ٹاسک بھی دیں گے اور تقریب سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آب وہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

