Advertisement

مریم نواز کا این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کروانےکا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے این اے 75 میں انتخابات دوبارہ کرانےکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا این سے 75 میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلےسلیکٹ ہوکرآئے اب ریجیکٹ ہوئےہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کوچاروں صوبوں میں شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اورہمارے کارکنوں نے پولنگ عملے کوووٹوں سے بھرےتھیلے کیساتھ پکڑا،حکومتی عہدیدارپولنگ اسٹیشن کے اندرکیا کررہے تھے؟ ڈسکہ اوروزیرآباد میں پولنگ کوسلوکیا گیا، چارچارپانچ پانچ گھنٹے پولنگ بند کی گئی۔

مریم نوازکا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں، ہم ڈسکہ میں بھی جیت گئے ہیں اعلان ہوناباقی ہے۔

Advertisement

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اتنی تعدادمیں ووٹرزباہرنکلےتوحکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے،میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے اور  کے پی میں بھی،عوام جاگتےرہے اورووٹ چوروں کوپکڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سےہارجائیں گے، لوگوں نےضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی اورسرخروہوئے،عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈسکہ کا دورہ کروں گی، یہ لوگ میرا دوسرا روپ دیکھیں گے،انہیں پتلی گلی سےنکلنےنہیں دوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version