
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے این اے 75 میں انتخابات دوبارہ کرانےکا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا این سے 75 میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلےسلیکٹ ہوکرآئے اب ریجیکٹ ہوئےہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کوچاروں صوبوں میں شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اورہمارے کارکنوں نے پولنگ عملے کوووٹوں سے بھرےتھیلے کیساتھ پکڑا،حکومتی عہدیدارپولنگ اسٹیشن کے اندرکیا کررہے تھے؟ ڈسکہ اوروزیرآباد میں پولنگ کوسلوکیا گیا، چارچارپانچ پانچ گھنٹے پولنگ بند کی گئی۔
مریم نوازکا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں، ہم ڈسکہ میں بھی جیت گئے ہیں اعلان ہوناباقی ہے۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اتنی تعدادمیں ووٹرزباہرنکلےتوحکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے،میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے اور کے پی میں بھی،عوام جاگتےرہے اورووٹ چوروں کوپکڑا۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سےہارجائیں گے، لوگوں نےضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی اورسرخروہوئے،عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈسکہ کا دورہ کروں گی، یہ لوگ میرا دوسرا روپ دیکھیں گے،انہیں پتلی گلی سےنکلنےنہیں دوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News