Advertisement

کے ٹو کی مہم جوئی، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کیلیے آج پھر سرچ آپریشن

علی سدپارہ

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش میں آج پھر سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کےلیے ریسیکو آپریشن جاری ہے، آرمی کے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم کےساتھ بلترو سیکٹر پہنچ گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ قومی ہیروعلی سدپارہ اور دیگر کی بحفاظت واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

 وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہاکہ آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔

انھوں نے مزید کہاکہ  سرچ آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

علی سد پارہ اور ان کی ٹیم انتہائی بلندی پر پہنچ گئے تھے، تاہم گزشتہ روز سے ان کا اپنے اہل خانہ، بیس کیمپ اور ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ان کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کوہ پیماؤں کا تعلق آئس لینڈ اور چلی سے ہے، جب کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ بحفاظت کیمپ ون میں پہنچ گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کی باحفاظت واپسی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئس لینڈ کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ کوہ پیماوَں کی تلاش کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا ۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version