Advertisement

سری لنکن حکومت نے برقعے اور حجاب پر پابندی سے متعلق وضاحت کردی

 برقعے اور حجاب پر پابندی کے حوالے سے سری لنکن حکومت کا بیان سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکومتنے کہا کہ برقعے اور حجاب پر پابندی’محض تجویز‘ تھی جس کی تاحال منظوری نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سری لنکا میں مسلمان خواتین کے برقع اور مدارس پر پابندی

سری لنکا میں مسلمانوں کی زندگی تنگ ہونے لگی ہے، حکومت نے...

 تین روز قبل سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیے گئے ہیں جسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا اور ایک ہزار سے زائد مدارس بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سری لنکا کے وزیر پبلک سیکیورٹی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ برقع مذہب انتہا پسندی کی علامت ۔

سری لنکا کے وزیر کا کہنا تھاکہ پہلے ملک میں کم ہی خواتین برقع پہنتی تھی اب اس رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ ملک میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

وزیر پبلک سیکیورٹی نے بیان میں بتایا تھا کہ ملک میں مدارس بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

 وزیر سارتھ ویراسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر پبلک سیکیورٹی نے بتایا تھا کہ اب کوئی اپنا اسکول نہیں کھول سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
Advertisement
Next Article
Exit mobile version